سٹاف رپورٹر

برشوروزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے بھارت کی ہر سازش اور چال کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ہم پاکستان کی سلامتی، خودمختاری

 

اور یکجہتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں پاکستان کے لیے ہم سب سے پہلے اپنے سینے پیش کریں گے کوئی طاقت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز بلوچستان کے علاقے برشور میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے سپہ سالار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

پشین، بلوچستان اور پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر آج ناکام ہوچکے ہیں بارود اور بندوق کے نظریے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور ہمیشہ عوام کے درمیان موجود رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کل سیکیورٹی حکام کی جانب سے مجھے خبردار کیا گیا کہ برشور میں خطرہ موجود ہے تاہم میں نے واضح کیا کہ ہم نے جو زبان اپنے لوگوں کو دی ہے ہم اس کی لاج ہر صورت رکھیں گے دنیا کی کوئی طاقت مجھے اپنے لوگوں سے دور نہیں کرسکتی میرے لیے یہ زندگی کا اہم ترین دن ہے کہ میں آپ کے درمیان موجود ہوں اور براہِ راست آپ سے مخاطب ہوں۔

 

م وزیر اعلیٰ نے کہا کہ برشور کے عوام نے آج دہشت گردوں کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ اگر آپ ہمارے اسکول ویران کرنا چاہتے ہیں، ہمارے جلسہ گاہوں کو سنسان دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ غیرت مند قوم برشور کے اس میدان سے آپ کو بتا رہی ہے کہ ہم پاکستانیت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے

آج پشین اور برشور کے اس میدان سے بھارت کو بھی ایک دوٹوک پیغام گیا ہے کہ برشور، پشین، بلوچستان اور پاکستان کے عوام مودی کی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے پاکستان کی طرف اگر کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو وہ آنکھ نکال دی جائے گی

پاکستان کے لیے سب سے پہلے ہم اپنے سینے پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ برشور کے عوام کی جانب سے ملنے والی محبت اور عزت میری زندگی کا سرمایہ ہے اور ان کا جذبہ مجھے ان کا مقروض بنا گیا ہے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ برشور کا گریڈ اسٹیشن جلد فعالک

یا جائے گا برشور میں کولڈ اسٹوریج قائم کیا جائے گا

، اور برشور کے لیے 50 لیویز اہلکاروں کی بھرتی کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ پشین کے 73 غیر فعال اسکولوں میں سے 72 کو فعال کردیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر پشین کو ہدایت کی گئی ہے کہ 73واں اسکول بھی میرے کوئٹہ پہنچنے سے قبل فعال کیا جائے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہمیں نے روزِ اول ہی بلوچستان اسمبلی کے فلور پر کہا تھا۔

کہ بلوچستان کے لوگوں کی نوکری فروخت نہیں ہوگی، اوراسی وعدے کی تکمیل میں آج میرٹ پر ہر غریب کو بلا امتیاز نوکری دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ برشور میں عام انتخابات کے دوران دہشت گردی میں شہید ہونے والے افراد کے بچوں کی تعلیم کی مکمل ذمہ داری میری ہے یہ بچے انہی معیاری اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے جہاں

صاحب حیثیت افراد کے بچے زیرِ تعلیم ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے برشور، کاریزات اور بوستان کے لیے خصوصی پیکج، لیویز تھانے کو شہید حنیف کے نام سے منسوب کرنے، توبہ کاکڑی میں گرلز کالج اور اسپتال کی

 

تعمیر، اور برشور میونسپل کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ علاقے کی تحصیل، ضلعوں اور ڈویژن سے متعلقہ متنازعہ امور باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں گے برشور تا توبہ کاکڑی سڑک اعلیٰ معیار کے مطابق تعمیر کی جائے گی جس کی نگرانی وہ خود کریں گے اور اس سڑک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاکوئیبھی ٹھیکیدار رقم خردبرد نہیں کر سکے گا۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ علاقے میں کسی بھی قسم کییر قانونی مائننگ کی اجازت نہیں دی جائے گی معدنیات پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے اور یہ حق انہیں ضرور دیا جائے گا اپنے خطاب میں انہوں نے اسفند یار کاکڑ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی وزارت نہیں مانگی بلکہ ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے

وزیر اعلیٰ نے مغوی بچے مصور کاکڑ کو اپنے بچوں کی طرح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

انہوں نے سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا اور ایک باصلاحیت شخصیت کے طور پر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کیا

ہمیں بلوچستان کے اس سپوت پر فخر ہے اپنے خطاب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم سب ایک تھے ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے اور نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے قبل ازیں سابق وزیر اعظم پاکستان انور الحق کاکڑ اور پارلیمانی سیکرٹری اسفند یار کاکڑ نے بھی جلسہ عام میں خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.