نمائندہ مستونگ
مستونگ – یونین کونسل موئی کے علاقے تیڑی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
حملے کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار، نیک محمد اور مقصود احمد، شہید ہو گئے۔ شہداء کی میتوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ حملہ ایک بار پھر اس خطرے کو اجاگر کرتا ہے جس کا سامنا ملک میں پولیو ٹیموں اور ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو کرنا پڑتا ہے۔
ترجمان حکومت بلو چستان نے حملے کی مذمت کی ہے۔