منان مندوخیل

کوئٹہ؛ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے انسدادِ دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نصیرآباد رینج کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) عبدالمجید کو لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری اسلحہ اور ایمونیشن خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

 

یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبد الواحد کاکڑ کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جو کہ سی ٹی ڈی بلوچستان پولیس کے اعلیٰ حکام کی شکایت پر کی گئی۔ تحقیقات کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن عظیم انجم ہمبی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن عبدالقیوم نے کی، جنہوں نے مکمل انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا۔

 

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اے ایس آئی عبدالمجید نے سرکاری اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر اشیاء میں خرد برد اور ٹیمپرنگ کی، جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزم نے دورانِ تفتیش دیگر اہلکاروں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

 

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مزید گرفتاریوں کا امکان ہے اور اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ ملوث افراد کو گرفتار کر کے چوری شدہ سرکاری سامان برآمد کیا جا سکے۔

 

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی اور عوامی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.