بلوچستان کے ضلع کچھئ کے علاقے مچھ میں 18 انچ ہائی پریشر گیس ٹرانسمیشن لائن میں پیدا ہونے والے نقصان کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ پائپ لائن کو جلد از جلد درست کر کے ضلع کوئٹہ کے ساتھ ساتھ مستونگ، پشین، قلات اور زیارت میں گیس کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کمپنی گیس کی سپلائی کو اپنی متبادل 12 انچ قطر QPL لائن کے ذریعے محدود پریشر پر برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، خاص طور پر کھانے کے اوقات میں صارفین کے لیے سہولت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

SSGC نے اس دوران صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد گیس کی فراہمی مکمل طور پر معمول پر آجائے گ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.