ریاض بلوچ

چاغی ریکوڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) نے اپنے پہلے کمیونٹی فیڈبیک فورم کا کامیابی سے انعقاد کیا، جس کا مقصد مقامی افراد کو ایک باضابطہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا تاکہ وہ کمپنی کی روزگار سے متعلق پالیسیوں اور مقامی خریداری کے عمل پر اپنے تحفظات کا اظہار کر سکیں۔

فورم میں بلوچستان بھر سے کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔ پانچ افراد نے اپنے مسائل تحریری طور پر کمپنی کو پیش کیے، جن کا بعد میں آر ڈی ایم سی کی جانب سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو انفرادی طور پر بات کرنے، سوالات کرنے اور براہ راست کمپنی کے نمائندوں سے گفتگو کا موقع دیا گیا۔

اس اہم نشست میں آر ڈی ایم سی کے ایچ آر سائٹ لیڈ، ایچ آر مینیجر، کمیونٹی ریلیشنز مینیجر اور کمیونٹی انگیجمنٹ لیڈ نے شرکت کی، جبکہ پراکوہ اور فین سیڈمنٹس کی کمیونٹی ڈیولپمنٹ کمیٹیوں کے ارکان نے بطور مبصر شرکت کی۔ آر ڈی ایم سی کے ہیڈ آف سسٹین ایبلٹی، ایشلے پرائس بھی موجود تھے۔

فورم کو مقامی سطح پر شفافیت، کھلے رابطے اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش قرار دیا گیا۔ کمیونٹی نمائندگان اور شرکاء نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس سے نہ صرف عوامی خدشات سننے کا موقع ملا بلکہ کمپنی کی پالیسیوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں بھی مدد ملی۔

آر ڈی ایم سی نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے فورمز کے ذریعے کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے کو فروغ دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.