منان مندوخیل

کوئٹہ، 2 جون : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کے روز کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں بجلی کی ترسیل و تقسیم، عوامی شکایات کے ازالے اور دور دراز علاقوں میں جاری برقی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران کیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید یوسف شاہ نے ادارے کو درپیش مسائل، بجلی کی موجودہ صورتحال اور ان کے ممکنہ حل پر بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کیسکو حکام کو ہدایت کی کہ صوبے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ترسیلی نظام میں موجود خامیوں کو فوری دور کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کیسکو کو عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دینی چاہیے اور شکایتی نظام کو اس انداز سے مؤثر بنایا جائے کہ عوام کی شکایات بروقت سنی اور حل کی جا سکیں۔

وزیراعلیٰ نے موسم گرما میں غیر ضروری لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بے جا بندش سے گریز کی سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا کیسکو کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔

انہوں نے ڈیرہ بگٹی، بیکڑ اور دیگر پسماندہ علاقوں میں جاری برقی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور وہاں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے پائیدار منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور تمام سرکاری اداروں کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کرنا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.