کوئٹہ، 14 نومبر 2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں متحد اور یکساں فورس کا قیام امن و استحکام کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت لیویز فورس کے پولیس میں انضمام سے متعلق انتظامی اور تکنیکی نکات کا جائزہ اجلاس جمعے کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی پولیس محمد طاہر خان، ڈی جی لیویز عبدالغيفار مگسی، رسالدار میجرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں لیویز اہلکاروں اور افسران کو پولیس فورس میں شمولیت کے بعد پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں حل کرنے کے لیے متبادل انتظامی سفارشات پیش کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ رسالدار میجرز کو ون اسٹیپ ترقی سمیت تمام کیڈرز کے افسران و اہلکاروں کی ترقی، تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق معاملات کو جلد حتمی شکل دی جائے، تاکہ انضمام کا عمل بغیر رکاوٹ اور احترام کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لیویز اور پولیس کے انضمام میں میرٹ اور شفافیت بنیادی اصول ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے فورسز کی استعداد بڑھانے کے لیے جدید تربیت، نئے ماڈیولز اور لیویز اہلکاروں کو پولیس کی بنیادی ٹریننگ دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انضمام کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، ہم آہنگی اور رابطہ کاری میں نمایاں بہتری آئے گی، جس کا براہِ راست فائدہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایک متحد فورس کا قیام خطے میں دیرپا امن کے لیے فیصلہ کن قدم ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اہلکاروں کی فلاح، پیشہ ورانہ تربیت اور کیریئر پلاننگ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ لیویز سے پولیس میں منتقلی کا عمل مرحلہ وار، مربوط اور جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کے لیے حکومتی اقدامات کو مزید مؤثر، مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ ایک پیشہ ور اور متحد فورس عوام کی بہتر خدمت کر سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.