فائل فوٹو محمد اسماعیل: کوئٹہ میں اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار تعینات۔

سٹاف رپورٹر:

کوئٹہ میں سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) نے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل کیس میں ملوث ایک اہم ملزم کو کارروائی کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی 17 سالہ اسکول ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ واقعہ 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر پیش آیا تھا جہاں دو موٹر سائیکل سواروں نے مریم شاہوانی کو گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد کیس کی مزید تفتیش سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی عمران قریشی کی نگرانی میں واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے جدید تفتیشی طریقہ کار، ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی۔

تحقیقات کے دوران پہلے مرحلے میں ایک ملزم محمد جہانزیب ولد محمد حنیف کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ مرکزی مفرور ملزم اویس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری تھیں۔ گزشتہ شب پولیس کو کلی برات میں ملزم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ملزم اور اس کے ساتھی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں اویس زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے زخمی حالت میں ملزم کو حراست میں لے کر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ فرار ہونے والے ساتھی کو گرفتار کیا جا سکے اور واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.