عبداللہ لہڑی  نمائندہ قلات

قلات کے دیہی علاقے کپوتو میں سڑک کنارے نصب بم (آئی ای ڈی) کے دھماکے کے نتیجے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ دھماکے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔ واقعہ کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک گاڑی سڑک سے گزر رہی تھی، جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثے کے مقام پر سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

اس واقعہ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا عبداللہ نیچاری کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر قلات، کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اور مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.