کوئٹہ: جسٹس محمد کامران ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس اقبال احمد کا سی نے جسٹس محمد کامران ملاخیل سے حلف لیا۔
تقریب میں ہائی کورٹ کے ججز، رجسٹرار، عدالتی افسران، لاء آفیسران اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے افسران نے جسٹس محمد کامران ملاخیل کو قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔







