کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس کامران ملاخیل کو قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ وزارتِ قانون نے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس کامران ملاخیل مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک قائمقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔ نئے قائمقام چیف جسٹس کی تعیناتی عدالتی معاملات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ملاخیل آئینی اور عدالتی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اور ان کے منصب سنبھالنے سے ہائیکورٹ کے جاری انتظامی و عدالتی امور بغیر تعطل آگے بڑھیں گے






