منان مندوخیل

کوئٹہ: جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے  صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے پہلگام واقع انتہائی افسوسناک ہے جس میں بے گناہ سیاحوں کا قتل ہوا۔جس کی زمہ داری 8لاکھ بھارتی قبض فوج پر عائد ہوتی ہے۔یہ سوال قابض .  فوج سے کیا جائے کے وہ  کہا تھے ، مگر بھارت جارحیت کے ساتھ الزام تراشی پر تلے ہوئے ہیں۔

 

 

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے  اعلان کیا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف طبقات کو مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بلوچستان کے عوام کی آواز سنیں موجودہ رویہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔

۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو سند طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں کیونکہ اس میں بین الاقوامی ضامن شامل ہیں۔

ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ پر قبضہ کر کے جمہوریت کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔ فوج، عدلیہ اور بیوروکریسی ہر سطح پر بالادست قوتیں بن چکی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق  فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے تاکہ صوبوں کے تحفظات کا ازالہ ہو سکے۔

آخر میں انہوں نے تمام سیاسی قیدیوں، بالخصوص خواتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.