نمائندہ خصوصی :

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال کے قریب مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد اپنے مقصد میں ناکام ہوکر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ اور راکٹ حملے کے نتیجے میں ٹرین کی چند بوگیوں کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی نے ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا۔

واقعے کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ریلوے حکام کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں اور صورتحال پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ جعفر ایکسپریس کو اس سے قبل بھی متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ رواں سال اسے بولان کی پہاڑی وادی میں اغوا کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب بھی حملہ کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی اداروں نے جعفر ایکسپریس پر بار بار ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے ٹریکس اور مسافر ٹرینوں کی حفاظت کے لیے اضافی سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.