کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا ایک منظر، مسافر جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔

کوئٹہ: پاکستان ریلوے نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت چار روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی سروس 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

تاہم، ریلوے حکام نے واضح کیا کہ 8 نومبر بروز ہفتہ جعفر ایکسپریس اپنی مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کو ماضی میں متعدد بار دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور املاک کو نقصان پہنچا۔ اسی پس منظر میں سکیورٹی اداروں کی سفارش پر یہ عارضی معطلی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس پاکستان ریلوے کی اہم مسافر ٹرینوں میں سے ایک ہے جو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو آپس میں جوڑتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.