ریاض بلوچ سے:
چاغی: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بعد ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں مزید 532 افراد بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق واپس آنے والوں میں 360 پاکستانی زائرین، 146 طلبہ، 24 ڈی پورٹ کیے گئے افراد جبکہ دو غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی شہریوں نے واپسی کو ترجیح دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ چاغی کے مطابق حالیہ آمد کے بعد ایران سے تفتان بارڈر کے راستے پاکستان آنے والے افراد کی مجموعی تعداد 2,511 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر پر پہنچنے والے افراد کی امیگریشن اور سکیورٹی کلیئرنس کے بعد انہیں قافلوں کی صورت میں کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے آبائی علاقوں تک سفر جاری رکھ سکیں۔
ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کے مطابق تفتان بارڈر پر آنے والے تمام افراد کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو خوراک، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ متعلقہ ادارے مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق ایران میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث آئندہ دنوں میں مزید پاکستانی شہریوں کے تفتان بارڈر کے ذریعے وطن واپس آنے







