قسیم شاہ، نیوز ڈیسک : 

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں، بشمول صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور مضافات میں، سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز گزشتہ دو روز سے معطل ہیں۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق یہ اقدام ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طلباء، تاجر، صحافی، ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث اپنے روزمرہ کے امور انجام دینے سے قاصر ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کوئٹہ کے بعض نجی تعلیمی اداروں نے بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 16 نومبر تک عارضی طور پر اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ انٹرنیٹ سروسز سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر بحال کر دی جائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.