نیوز ڈیسک : کوئٹہ: اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے موقع پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس اچانک معطل کر دی گئی، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپوزیشن جماعتوں نے شاہوانی اسٹیڈیم خودکش دھماکے کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔ احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہا۔

انٹرنیٹ کی اچانک معطلی نے لوگوں کی روزمرہ زندگی کو مزید متاثر کر دیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے جبکہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ طلبہ اور عام شہریوں کو بھی رابطے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی احتجاج اور ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج تھے، انٹرنیٹ کی بندش نے مشکلات کو دوچند کر دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.