مانیٹرنگ ڈیسک

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف شہروں میں اسرائیلی ساختہ جاسوس ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی کوشش کی، مگر پاک فوج نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔ کراچی کے ملیر، شرافی گوٹھ اور گلشن اقبال کے علاقوں میں دو ڈرونز تباہ کیے گئے۔ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں ایک ڈرون گرنے سے مختیار نامی کسان جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کا والد زخمی ہوگیا۔

اسی طرح لاہور کے والٹن روڈ پر بھی چار جاسوس ڈرونز مار گرائے گئے، جو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع حساس علاقے میں تھے۔

پاکستان کی افواج نے اس بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، جس سے بھارت کی جاسوسی کی کوشش ناکام ہو گئی۔ یہ واقعہ عالمی سطح پر بھارت کے جارحانہ عزائم کو بے نقاب کرتا ہے، جبکہ پاکستان کی افواج کی جنگی تیاری اور دفاعی صلاحیت کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.