ویب ڈیسک

بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل طیاروں کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ رات پیٹرولنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ’پی ٹی وی نیوز‘ کے مطابق دشمن کے رافیل طیاروں نے 29 اور 30 اپریل کی شب مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیٹرولنگ کی، پاکستان ایئرفورس کے طیاروں نے بھارتی ایئرفورس کےجنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر فرار ہوگئے.

اس سے قبل وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا تھا کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے بعد اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.