محمد ذیشان:

حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی صحت کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بات وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ہفتے کے روز کہی، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا بدستور جاری ہے۔

وزیرِ پارلیمانی امور کے مطابق عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور طبی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے اور ان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت قانون اور انسانی تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے اور ہر قیدی کو قانون کے تحت طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

طارق فضل چوہدری نے صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے امور کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ یا بے بنیاد پراپیگنڈے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اور ایسے معاملات میں سنجیدگی، برداشت اور قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.