Court admits petition against 28 coordinators to CM Balochistan

نیوز ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں گیس بلنگ اور اوور چارجنگ کے حوالے سے دائر درخواست پر اہم سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس ایوب خان ترین پر مشتمل بینچ نے گیس بلنگ کیس کی سماعت کی، جس میں اوگرا چیئرمین اور سوئی گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی رپورٹ جمع کرائی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار سید نزیر آغا ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سوئی گیس کمپنی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے 23 جون 2024 کے حکم کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے اور اکتوبر میں عوام کو ہزاروں اور لاکھوں روپے کے اضافی گیس بل بھیجے گئے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس کامران خان ملاخیل نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور اوگرا و گیس کمپنی کو عدالتی حکم پر فوری عملدرآمد کی سخت ہدایات جاری کیں۔

عدالت نے اوگرا اور گیس کمپنی کی جمع کردہ رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے واپس کر دیا اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر یعنی 11 دسمبر 2025 کو 23 جون 2024 کے آرڈر پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

سماعت کے دوران گیس کمپنی کے بلنگ انچارج محمد عمران نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اکتوبر کے بلوں میں لگائے گئے تمام اضافی چارجز ختم کیے جائیں گے اور بلوں کی درستگی یقینی بنائی جائے گی۔

اگلی سماعت 11 دسمبر 2025 کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.