فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک منظم گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کچلاک کے پاکستان ہوٹل میں کی۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت صلاح الدین، محمد دین، محمود خان اور محمد ہارون کے ناموں سے ہوئی ہے، جو ضلع قلعہ عبداللہ کے رہائشی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے جو افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر ایران منتقل کرنے میں سہولت کاری فراہم کرتا تھا۔ مذکورہ ہوٹل ایک ہی خاندان کے افراد چلا رہے تھے، جہاں افغان شہریوں کو فی کس 500 روپے کے عوض پناہ دی جاتی تھی۔

کارروائی کے دوران ملزمان نے ایف آئی اے ٹیم کی مزاحمت کرنے کی بھی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور انہیں مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ منتقل کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے سرغنہ عبدالہادی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.