نیوز ڈیسک

کوئٹہ:چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری تعلیم کی واضح ہدایات کی روشنی میں تعلیمی سال 2026 کے لیے ٹینڈرنگ کا پورا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور غیر جانب داری کے ساتھ انجام دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال درسی کتب کی مجموعی طلب ایک کروڑ چودہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اکیس لاکھ زیادہ ہے۔ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی سابقہ بہترین کارکردگی پر اعتماد کا یہ عالم ہے کہ اس بار ملک بھر سے 20 سے زائد معروف کمپنیوں نے ٹینڈرنگ میں حصہ لیا۔

ڈاکٹر گلاب خلجی کا کہنا تھا کہ بورڈ کی شفاف پالیسیوں، مؤثر حکمتِ عملی اور بروقت فیصلوں کی بدولت سرکاری خزانے کو ایک ارب پچیس کروڑ روپے سے زائد کی ریکارڈ بچت حاصل ہوئی، جو نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کی ٹیکسٹ بک ہسٹری میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تمام ٹینڈرنگ اور خریداری کا عمل نئے نصاب 2022–2023 کے مطابق تیار کردہ کتب کی ضروریات کے تحت انجام دیا گیا، جس سے معیاری تعلیم کے فروغ اور بروقت کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.