سٹاف رپورٹر
کوئٹہ؛ حکومت بلوچستان نے صوبے میں اعلیٰ سطح پر اہم انتظامی تبادلوں اور تقرریوں کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد گورننس کو بہتر بنانا اور انتظامی کارکردگی کو مؤثر بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے۔
ادھر، موجودہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ باسط کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ تبادلے صوبائی سطح پر کارکردگی کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔