نیوز ڈیسک

گوادر : ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان حالیہ جنگی کشیدگی کے بعد ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک پانچ طلبہ سمیت 51 افراد گبد–ریمدان سرحد عبور کر کے بحفاظت پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے تصدیق کی کہ وطن واپس آنے والوں میں بزنس مین، سیاح اور طلبہ شامل ہیں، جو ایران میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث مشکلات کا شکار تھے۔

امیگریشن اور ریلیف اقدامات

سرحدی پوائنٹ پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے 24 گھنٹے امیگریشن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ واپسی کا عمل تیز اور منظم رہے۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس اور دستاویزی کارروائی کو فوری بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ گوادر سرحد پر واپس آنے والے شہریوں کے لیے رہائش، کھانے پینے اور اندرونِ ملک سفری سہولیات مہیا کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.