بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں جعفر ایکسپریس کے پائلٹ انجن پر مبینہ فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئیں، جس کے بعد مقامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم، پاکستان ریلوے کے ترجمان نے اس واقعے کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ کوئی حملہ ہوا اور نہ ہی کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس کے آگے چلنے والے پائلٹ انجن کو نشانہ بنایا، جو کہ حساس علاقوں میں ریل گاڑیوں کی سکیورٹی کے پیش نظر استعمال کیا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد انجن کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا، تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی ٹرین کو کوئی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب، پاکستان ریلوے کے ترجمان نے واقعے کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا:
“جعفر ایکسپریس یا اس کے پائلٹ انجن پر کسی قسم کا حملہ نہیں ہوا۔ تمام ریل سروسز معمول کے مطابق جاری ہیں۔ کوئی گولی نہیں چلائی گئی اور نہ ہی کوئی خطرہ رپورٹ ہوا ہے۔