اسلام آباد – 15 جون 2025:

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول 4 روپے 80 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی قیمتیں 16 جون سے 30 جون 2025 تک نافذ العمل رہیں گی۔

تازہ اضافے کے بعد:

  • 📌 پیٹرول کی نئی قیمت: 258 روپے 45 پیسے فی لیٹر
  • 📌 ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت: 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر

وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ قیمتوں میں یہ رد و بدل بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جو حالیہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد دیکھی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.