منان مندوخیل
کوئٹہ ،اوتھل کے قریب ایک افسوسناک اور خطرناک ٹریفک حادثے میں ایڈیشنل ایس ایچ او علی رضا سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا کوئٹہ تعلق ہزارہ برادری سے ہے
ایس ایس پی لسبیلہ، عاطف امیر نے ڈیلی کوئٹہ وائس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کوئٹہ سے آ رہے تھے اور حادثے کی وجہ "اوور اسپیڈ ڈرائیونگ” یعنی تیز رفتاری تھی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی۔ ہسپتال زرائع نے بتای کہ چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ایس ایس پی عاطف عامر نے بتایا جاں بحق افراد کی لاشوں کو اوتھل ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
کوئٹہ کراچی شاہراہ یہ سانحہ ایک بار پھر تیز رفتاری اور سنگل روڈ ہونے کی خطرناک نتائج کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ واضع رہے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کے باعث سالانہ سنیکڑوں لوگ جان کی بازی ہار جاتے ییں ۔