نیوز ڈیسک
خالق آباد– بلوچستان کے علاقے خالق آباد مچھ میں قبائلی رہنماؤں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند اریا میں پیش آیا، جہاں شاکر سعداللہ الگو اس اور شاکر خیراللہ گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
علاقہ مکینوں اور لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں شاکر سعداللہ، شاکر خیراللہ، محمد کریم ولد محمد حال کونیہ، اور محمد ظاہر ولد خالق داد شامل ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی خالق آباد لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کی وجہ پرانا قبائلی جھگڑا بتایا جا رہا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے نعشوں کو تحصیل اسپتال خالق آباد منتقل کر دیا ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔







