نیوز ڈیسک
چین: سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ چین کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف اہم ملاقاتیں اور سرگرمیاں انجام دیں۔ اپنے دورے کے دوران انوارالحق کاکڑ نے چینی عالمی کونسل برائے فروغِ سرمایہ کاری کے حکام سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور مستقبل کی معاشی شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انوارالحق کاکڑ اور چینی عالمی کونسل برائے فروغِ سرمایہ کاری کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر باقاعدہ دستخط بھی کیے گئے، جس کا مقصد سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
اپنے دورے کے دوران سابق نگران وزیر اعظم نے پیکنگ یونیورسٹی میں شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت چین میں موجود ہیں اور مختلف مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کے علاوہ تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں بھی بات چیت کر رہے ہیں۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آج پیکنگ یونیورسٹی میں ان کا خطاب دوطرفہ تعلیمی روابط اور عالمی سیاسی و معاشی ماحول سے متعلق تھا۔
سابق نگران وزیر اعظم کے اس دورے کو پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے فروغ کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے






