کوئٹہ:

حکومت بلوچستان نے رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے صوبہ بھر میں رمضان پیکج شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر رمضان پیکج کے تحت 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔ یہ امدادی پیکج صوبے کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار تقسیم کیا جا رہا ہے، جبکہ اب تک 20 سے زائد اضلاع میں سامان پہنچایا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال پیکج کی تقسیم کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ شفافیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ راشن کی تقسیم 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی، جس کا مقصد امداد کو صرف اصل مستحقین تک پہنچانا ہے۔

جہانزیب خان نے واضح کیا کہ رمضان پیکج کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور یہ سہولت صرف غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے مخصوص ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر خاندان کو فراہم کیا جانے والا راشن تقریباً 15 دن کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے اور امدادی عمل مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.