نیوز ڈیسک:

محکمہ داخلہ بلوچستان نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث صوبے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جس سے انسانی جانوں، املاک، انفراسٹرکچر اور آبپاشی کے نظام کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

بیان کے مطابق نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں نہروں یا نکاسی آب کے نظام میں کٹ لگانا، رکاوٹ ڈالنا یا کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ سختی سے ممنوع قرار دی گئی ہے۔ اسی طرح نہروں اور دریائی راستوں میں غیر قانونی کشتی رانی اور تیراکی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری سطح پر جاری امدادی کارروائیوں یا سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس، لیویز اور محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور نقصان پہنچانے والے افراد کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.