نیوز ڈیسک
پشاور: حالیہ سیلاب میں باجوڑ اور دیر کو ملانے والا اہم پل ٹوٹنے کے بعد پاک فوج نے بڑا سیلاب ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کے مطابق، پاک فوج کا کور آف انجینیئرز جدید مشینری اور آلات سے لیس ہو کر باجوڑ پہنچ گیا ہے تاکہ نیا پل نصب کیا جا سکے۔ یہ تعمیراتی کام چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا اور ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کریں گی تاکہ رابطہ بحال کیا جا سکے۔
پل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اہم باجوڑ۔ دیر سڑک رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا، جس سے مقامی عوام کی آمدورفت، ریلیف آپریشن اور ٹرانسپورٹ دوبارہ ممکن ہو سکے گی۔