گوادر: ایف آئی اے کی کارروائی، ایران جانے کی کوشش ناکام، 56 گرفتار

گوادر: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران 56 افراد کو گرفتار کیا جن میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں 16 کا تعلق منڈی بہاءالدین، 13 کا تعلق گوجرانوالہ، 8 گجرات، 2 شیخوپورہ، 5 مظفر گڑھ، 3 بہاولپور، 2 باجوڑ جبکہ سرگودھا، کراچی، سانگھڑ، حافظ آباد اور خانیوال سے تعلق رکھنے والے 5 افراد شامل ہیں۔ گرفتار افراد میں 2 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق تمام ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، جو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان ایران سے دیگر ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.