منان مندوخیل
کوئٹہ ،ترجمان ایف آئِی اے کے مطابق انیٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل نے تفتان میں کاروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ،گرفتار شخص سے متعدد پاسپورٹس اور موبائل برآمد ہوئے ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ہیومن سمگلنگ کو خفیہ اطلاع ملی تھی
،کہ کئِ عرصے سے پاکستان سے انسانی سمگلنگ میں ملوث شخص کی تفتان میں موجودگی ہے ،جس پر ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئےانسانی سمگلر افتخار حسین کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ گروہ کا اہم کارندہ بتایاجاتا ہیں۔جو کئی لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بیجتا رہا ۔ملزم سے موقع پر متعدد پاسپورٹس اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔