ایف آئی اے گوادر کی کارروائی، 9 ملزمان گرفتار

خبر:
اسلام آباد — وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایران سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر جانے کی کوشش کرنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں کی۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، جن میں سے 6 ملزمان منڈی بہاؤالدین، 2 گوجرانوالہ اور 1 شیخوپورہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان ایران کے راستے دیگر ممالک غیر قانونی طور پر جانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، اور تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کو ختم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.