ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اور مسافر کو جعلی کاغذات پر بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

مسافر عمر فاروق جہلم کا رہائشی ہے اور فلائٹ G9553 کے ذریعے یونان جا رہا تھا۔ لیکن اس کا پیش کردہ ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔

تحقیقات کے مطابق مسافر نے دینہ کے ایک ایجنٹ سے یہ کارڈ حاصل کیا اور اس کے بدلے 13 لاکھ روپے ادا کیے۔ رقم گئی، عزت گئی، اور سفر بھی ادھورا رہ گیا۔

ایف آئی اے نے مسافر کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ شہری اپنے خواب بیچنے والے دھوکے باز ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور ہمیشہ ویزے کے لیے متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رجوع کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.