اسلام آباد (ویب ڈیسک) – وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع رہائشگاہ کے باہر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ نے 29 جون کو پشاور میں ایف سی کمانڈنٹ کو ایک خط ارسال کیا، جس میں ہدایت کی گئی کہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ایف سی کے ایک پلاٹون کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایات پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے، خاص طور پر حالیہ دنوں میں مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسجد محمود کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بعد۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسجد محمود کی گاڑی کو ڈیرہ اسماعیل خان سے لکی مروت جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے ہائی وے پر روک لیا تھا، جس کے بعد ان کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا تھا۔

حکام کے مطابق، سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ خطرات کو مدِنظر رکھتے ہوئے رہنماؤں اور اہم شخصیات کو مناسب تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.