Screenshot

نمائندہ خصوصی:

مستونگ کے علاقے کارڈگاپ سے نوشکی کے پولیس افسر ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈی ایس پی ریکی کو اغواء کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی یوسف ریکی چند روز قبل لاپتہ ہوگئے تھے۔ وہ ہفتہ کی رات نوشکی سے کوئٹہ کے لیے تنہا سفر کر رہے تھے، جس کے دوران ان کا رابطہ اچانک منقطع ہوگیا۔ بعدازاں ان کی لاش کِلی شربت خان کے علاقے سے ملی۔

پولیس کے مطابق مقتول افسر کو فائرنگ سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول، خون کے نمونے اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ڈی ایس پی یوسف ریکی کے ساتھی افسران اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے ان کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بہادر اور فرض شناس افسر تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.