سٹاف رپورٹر:

کوئٹہ پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) نے شہر بھر میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے کے مراکز، شیشہ پوائنٹس، ایرانی پٹرول و ڈیزل سمیت اسمگل شدہ سامان کی خرید و فروخت، پتنگ بازی اور دیگر غیر قانونی کاروبار فوری طور پر بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے واضح کیا ہے کہ یکم نومبر 2025 کے بعد اگر کسی بھی علاقے میں اس نوعیت کی سرگرمی پائی گئی تو متعلقہ پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تمام ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں قانون نافذ کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کریں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.