نیوز ڈیسک
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنسز اور تقریبات کے لیے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لینے کی شرط سے متعلق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا حکم نامہ معطل کر دیا ہے۔ یہ حکم عدالت میں دائر ایک آئینی درخواست پر جاری کیا گیا، جو حسن کامران کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست کی پیروی ایڈوکیٹ عمران بلوچ نے کی۔
جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار خان حلیمی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی ابتدائی سماعت کے دوران ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا اور مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔