خاران: پولیس ذرائع کے مطابق خاران شہر میں جمعرات کی صبح نامعلوم مسلح افراد ڈپٹی کمشنر کی سرکاری گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر خاران کی سرکاری گاڑی کو روکا اور اسے لے گئے، تاہم ڈپٹی کمشنر منیر سومرو اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے اور محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں، جبکہ گاڑی کی بازیابی اور واقعے میں ملوث عناصر کی شناخت کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے پر مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.