کوئٹہ (20 جولائی) –

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے غیرت کے نام پر ایک خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے واقعے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں موجود مقتولین کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ واقعہ عیدالاضحیٰ سے چند دن قبل پیش آیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے جرم کے خلاف ریاست نے خود مدعیت اختیار کی ہے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایک مشتبہ قاتل کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قانون اس دلخراش واقعے پر اپنا راستہ لے گا اور ملوث تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے واقعات کسی طور برداشت نہیں کیے جائیں گے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس واقعے پر فوری انصاف کا مطالبہ کر رہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.