نیوز ڈیسک

کوئٹہ : سنٹرل پولیس آفس میں بلوچستان پولیس اور پاکستان کسٹمز پریونٹو کا مشترکہ اجلاس، آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر اور کلکٹر کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر کرم الہی سمیت اعلیٰ افسران کی شرکت۔

بلوچستان پولیس کی جانب سے ضبط کی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد پاکستان کسٹمز پریونٹو کے حوالے کیا جاتا ہے، آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر۔

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال اکثر اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں کیا جاتا ہے، آئی جی بلوچستان پولیس۔

غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، آئی جی بلوچستان پولیس۔

بلوچستان پولیس کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف جاری کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں، کلکٹر کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر کرم الہی۔

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ، خرید و فروخت اور استعمال کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا، کلکٹر کسٹمز بلوچستان۔

اجلاس میں بلوچستان پولیس اور پاکستان کسٹمز کے درمیان نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

سنٹرل پولیس آفس میں تقریب کے دوران تقریباً 8 کروڑ روپے مالیت کی 30 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کی جانب سے کلکٹر کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر کرم الہی کو تحویل میں لی گئی قیمتی گاڑیاں باضابطہ طور پر حوالے کر  دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.