نیوز ڈیسک : کوئٹہ – وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے موجودہ دور میں سوشل میڈیا کو سب سے بڑا فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم جھوٹ اور اشتعال انگیزی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے، جبکہ معاشرہ اس کے لیے تیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر تحقیق مواد آگے بھیجنے کا خطرناک رجحان معاشرتی انتشار اور گمراہی میں اضافہ کر رہا ہے۔

قومی استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں بلوچستان میں ایک ماہ طویل فٹبال ٹورنامنٹ کامیابی سے منعقد ہوا جس میں 30 ہزار شائقین اور ملک بھر کی ٹیموں نے شرکت کی، مگر سوشل میڈیا پر اس کامیابی کے بجائے ایک چھوٹا سا متنازع کلپ وائرل کر کے اصل مقصد پسِ پشت ڈال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں نوجوانوں کو ریاست سے قریب کرنے کے لیے جرگے اور کھلی کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں، احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن صوبے کی سڑکیں ہفتوں تک بند رکھنے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ ہتھیار ڈال کر واپس آنے والوں کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں تاہم معصوم شہریوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور اس کے بغیر ملک کا وجود ممکن نہیں، قیام پاکستان میں صوبے کے عوام کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور چند مسلح افراد 25 کروڑ عوام پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کانفرنس کے منتظمین اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام پاکستانیت اور اتحاد کا پیغام دیتے ہیں اور حکومت بلوچستان ان کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.