وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہڑتال کے دوران گرفتار ایک شہری پر پولیس اہلکار کے مبینہ تشدد کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکار کے خلاف فوری، شفاف اور غیر جانبدار قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکار کی جانب سے شہری کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس قسم کا غیر انسانی اور غیر پیشہ ورانہ رویہ ناقابل قبول ہے اور پولیس کو ہر حال میں قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے فرائض انجام دینا ہوں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہر شہری کی عزت و وقار کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف بلا تاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت قانون کی بالادستی، انسانی حقوق کے تحفظ اور شہریوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور کوئی بھی سرکاری اہلکار قانون سے بالاتر نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.