کوئٹہ (4 اگست 2025) — وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کی بدولت آج ہم پرامن اور محفوظ بلوچستان میں سانس لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری پیغام میں پولیس کے اُن بہادر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے دہشتگردی اور جرائم کے خلاف لڑتے ہوئے جانیں قربان کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا ہر سپاہی نہ صرف قانون کا محافظ بلکہ ریاستی وقار، عوام کے جان و مال اور قومی سلامتی کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہداء کے ورثاء کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے قومی شعور، ترقی اور امن کی بنیاد ہیں، اور یہ روشن باب ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صرف یاد کرنا کافی نہیں، ہمیں اپنے کردار اور عمل سے ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہوگا تاکہ ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی تکمیل ممکن ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.