منان مندوخیل

 کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ قندھاری بازار میں صفاء کوئٹہ کے سینیٹیشن ملازمین پر حملہ ناقابل برداشت ہے، قانون شکن عناصر کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حمزہ شفقات نے کہا کہ صفاء کوئٹہ کے محنت کش عملے پر دکانداروں کی جانب سے کئے گئے بزدلانہ اور انسانیت سوز حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

 یہ ایک شرمناک، دل دہلا دینے والا واقعہ ہے کہ جن محنت کشوں کا کام شہر کو صاف رکھنا، گندگی سے نالوں کو پاک کرنا اور عوام کی فلاح کے لیے دن رات محنت کرنا ہے، انہی پر ہاتھ اٹھایا گیا نہ صرف ان پر حملہ کیابلکہ انتظامیہ کو تجاوزات ہٹانے اور نالوں کی صفائی کی جاری مهم کو زبر دستی روکنے کی کوشش کی گئی۔

 یہ رویہ نہ صرف قانون کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ سماجی طور پر بھی شدید تشویش کا باعث ہے اس افسوسناک واقعے کی فوری اطلاع وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو دی گئی، جنہوں نے واقعے میں ملوث تمام عناصر کو جلد از جلد گرفتار ی اور قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

 کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ یہ سوچ کہ معاشرے کے کمزور طبقات پر حملے کئے جائیں اور انتظامیہ خاموش نہی رہیگی۔

یہ صفائی کے پورے نظام پر حملہ ہے ہمارا عملہ پوری جانفشانی سے کام کر رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر شہری سہولیات میسر آئیں، اور ا ان پر حملہ دراصل شہری اور فلاحی خدمت پر حملہ ہے ۔

 کمشنر نے واضح الفاظ میں کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم اور نالوں کی صفائی کا عمل کسی صورت روکا نہیں جائے گا۔ قانون شکن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر ایک مثال قائم کی جائے گی ۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی اور شہر کی ترقی کے عمل میں حکومت و انتظامیہ کا ساتھ دیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو ذاتی مفاد کی خاطر اجتماعی بہتری کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.