پنجگور میں لیویز فورس کا پولیس انضمام کے خلاف احتجاج، حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

چمن:سید سردار خوندئ :

چمن میں جمعہ کے روز لیویز فورس کے اہلکاروں نے حکومت کی جانب سے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی ریلی شہر کے مختلف مرکزی راستوں سے گزرتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

لیویز فورس کے اہلکاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ ناانصافی اور پشتون خطے کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انضمام کا فیصلہ واپس لیا جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

سیاسی رہنماؤں، قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عام شہریوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور لیویز اہلکاروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ لیویز فورس علاقائی سلامتی کی ضامن ہے اور اس کا وجود برقرار رہنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.