سٹاف رپورٹر:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب جلسہ عام کے دوران درج ہونے والی ایف آئی آر واپس لینے کی ہدایت جاری کر دی۔ یہ ایف آئی آر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف درج کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق، پشتونخوا نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق رکن اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بغیر این او سی درج کی گئی ایف آئی آر کو ضابطے کے مطابق ختم کیا جائے تاکہ سیاسی ماحول میں ہم آہنگی اور اعتماد کو فروغ دیا جا سکے







